۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
ضریح امام رضا ع

حوزہ/ خراسان رضوی کے ثقافت، سماجی امور اور زیارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے زائرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام مجتبیٰ (ع) کی شہادت کے موقع پر، زائرین کرام کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اب تک مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خراسان رضوی کے ثقافت، سماجی امور اور زیارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے زائرین کی تعداد میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی رحلت اور امام مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر، زائرین کرام کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اب تک مشہد مقدس پہنچنے والے زائرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

حجت الاسلام حجت گنابادی نژاد نے مشہد مقدس میں ایک نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صرف گزشتہ روز مشہد مقدس میں 4 لاکھ 43 ہزار 122 افراد داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: تازہ ترین اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 2ملین6لاکھ 96ہزار184 افراد مشہد مقدس میں داخل ہوئے ہیں اور یہ تعداد آج سے پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام مجتبی (ع) کی شہادت کی شب تک کافی بڑھ سکتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .